رسائی کے لنکس

جارحانہ شاعر ی والے عالمی کپ کے گیت پر پابندی


سری لنکا تماشائیوں پر گراؤنڈ میں بینڈ باجے اور پلے کارڈز ساتھ لے جانے پر تنقید کا ہد ف رہا ہے
سری لنکا تماشائیوں پر گراؤنڈ میں بینڈ باجے اور پلے کارڈز ساتھ لے جانے پر تنقید کا ہد ف رہا ہے

بنگلادیش اور بھارت کے ساتھ مل کر دسویں عالمی کرکٹ کپ کی میزبانی کرنے والا سری لنکاتماشائیوں پر گراؤنڈ میں بینڈ باجے اور پلے کارڈز ساتھ لے جانے پر تنقید کا ہد ف رہا ہے۔ تاہم تنقید میں شدت آنے کے بعد پولیس نے ایک روز قبل یہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سری لنکا کے صدر کے حکم پر عالمی کرکٹ کپ کے اُس گیت پر پابندی لگا دی گئی ہے جس میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اور زلزلے سے متاثرہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے خلاف جارحانہ جذبات کا اظہار کیا گیا ہے۔

گانے کے بولوں میں آسٹریلوی ٹیم کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اُن کا انجام کھائے جانے والے پرندوں کا سا ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے جبڑے ٹوٹ جائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ، اے ایف پی کے مطابق صدر مہنداراجہ پاکسا نے تامل اور سنہالی زبانوں کے اس گانے کو سننے کے بعد اسے تما م سرکاری ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر نشر کرنے سے روک دیا ہے۔

ایک صدارتی ترجمان کے مطابق کھیلوں سے متعلق حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اس ”توہین آمیز “ شاعری پر مشتمل گیت کی اجازت نہ دی جائے۔ ” صدر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ شروع دن سے اس گیت کی اجازت کیو ں دی گئی۔ اُن کے خیال میں یہ ایک بدذوق گانا ہے ۔ وہ ایک ایسا گانا چاہتے ہیں جو سری لنکا کی ٹیم اور تماشائیوں کی حوصلہ افزائی کرے نہ کو دوسرے ملکوں کی توہین۔ “

سری لنکن صدر نے اس گانے کی ویڈیو فلم کی ایک جھلک اُس وقت دیکھی جب وہ ہمبنٹوٹا میں اتوار کو سری لنکا اور کینیڈا کے درمیان میچ دیکھ رہے تھے جو قومی ٹیم نے 210 رنز سے جتیا تھا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو سپانسر کرنے والی ایک نجی کمپنی نے یہ متنازع گیت متعارف کرایا۔ کئی نجی ریڈیو اور ٹی وی چینلز نے بھی اس گیت کو نشتر کرنا بند کردیا ہے۔

بنگلادیش اور بھارت کے ساتھ مل کر دسویں عالمی کرکٹ کپ کی میزبانی کرنے والا سری لنکا تماشائیوں پر گراؤنڈ میں بینڈ باجے اور پلے کارڈز ساتھ لے جانے پر تنقید کا ہد ف رہا ہے۔ تاہم تنقید میں شدت آنے کے بعد پولیس نے ایک روز قبل یہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG