رسائی کے لنکس

ٹیم ’بِگ میچ‘ کے لیے تیار ہے: انتخاب عالم


ٹیم ’بِگ میچ‘ کے لیے تیار ہے: انتخاب عالم
ٹیم ’بِگ میچ‘ کے لیے تیار ہے: انتخاب عالم

موہالی میں سیمی فائنل دونوں ٹیموں کے لیے پریشر گیم ہے مگر پاکستانی کھلاڑی ذہنی طور پر پختہ ہیں اور پوری تیاری میں ہیں: پاکستان ٹیم منیجر کی موہالی سے’ وائس آف امریکہ‘ کے ساتھ گفتگو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ٹیم منفی چیزوں پر توجہ دینے کی بجائے بھرپور اعتماد کے ساتھ بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔

اُنھوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہیں جیتا لیکن موہالی میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح پاکستان نے حاصل کی ہے۔ لہٰذا، ٹیم صرف مثبت سوچ رکھتی ہے۔

موہالی پہنچنے کے بعد ٹیم منیجر نے’ وائس آف امریکہ‘ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ کوچ وقار یونس اور عاقب جاوید بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ’ٹیم میں شامل کھلاڑی ذہنی طور پر پختہ ہیں اور وہ پریشر میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

اُنھوں نے کہا کہ فی الوقت ٹیم کمبی نیشن میں کسی تبدیلی کی بات قبل از وقت ہوگی۔ تاہم، حتمی فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG