رسائی کے لنکس

سری لنکا تامل علاقوں میں اربوں ڈالر خرچ کرے گا، صدر راجہ پاکسے


سری لنکا تامل علاقوں میں اربوں ڈالر خرچ کرے گا، صدر راجہ پاکسے
سری لنکا تامل علاقوں میں اربوں ڈالر خرچ کرے گا، صدر راجہ پاکسے


سری لنکا کے صدر مہندا راجہ پاکسے نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اس سال ملک کے جنگ سے تباہ حال شمالی اور مشرقی علاقے میں انفرا اسٹرکچر کی تعمیر نو پر اربوں ڈالر خرچ کرے گی ۔

صدر نے یہ وعدہ 26 جنوری کے اس صدارتی انتخاب سے قبل کیا ہے جس میں اقلیتی تامل کمیونٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

مسٹر راجہ پاکسے نے تامل کمیونٹی کے مطالبوں پر غور کی بھی پیش کش کی جن میں پارلیمنٹ میں شراکت اقتدار کے انتظامات اور تامل اکثریتی علاقوں میں مزید خود اختیاری شامل ہیں ۔

ایک الگ واقعے میں پولیس اور انتخابی نگرانوں نے کہا ہے کہ منگل کے روز اس وقت ایک شخص ہلاک اور کم از کم سات زخمی ہو گئے جب مسلح افراد نے صدر راجہ پاکسے کے سب سے بڑے سیاسی حریف کے حامیوں کو لے کر جانے والی ایک بس پر فائرنگ شروع کر دی ۔

اس بس میں صدارتی مد مقابل ساراتھ فونسیکا کے حامی سوار تھے جو وہ فوج کے وہ سابق سربراہ ہیں جنہوں نے مارچ کے مہینے میں تامل ٹائیگر باغیوں پر فتح حاصل کرنے میں سری لنکا کی قیادت کی تھی ۔

XS
SM
MD
LG