رسائی کے لنکس

ریاست لوئی زیانا ہری کین آئزک کی لپیٹ میں


ریاست لوئی زیانا میں نیوآرلینز وہ شہر ہے جس سے سات برس پہلے آج ہی کے دن تباہ کن طوفان کیٹرینا ٹکرایا تھا۔ جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

سمندری طوفان آئزک شمالی امریکہ کے خلیجی ساحلوں پر شدید بارشوں اور تیزہواؤں کی یلغار کے ساتھ آہستہ آہستہ نیوآرلینز کی جانب بڑھ رہاہے۔

یہ وہ شہر ہے جس سے سات برس پہلے آج ہی کے دن تباہ کن طوفان کیٹرینا ٹکرایا تھا۔جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

طوفانوں کی اطلاعات کے امریکی قومی مرکز کا کہناہے کہ آئزک جمعرات تک ریاست لوئی زیانا میں ہی رہے گا جس کے بعد وہ جمعے کی صبح ہمسایہ ریاست آرکنساس میں داخل ہوجائے گا۔



موسمیات کے ماہرین نے کہاہے کہ آئزک میں ہواکے جھکڑوں کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ساحلی علاقوں کو سمندر کی خطرناک لہروں اور سیلاب لانے والی بارشوں کا سامنا ہے۔

جنوب مشرقی آرلینز کے ہنگامی امداد سے متعلق عہدے داروں نے بڑے پیمانے پر سیلابوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہاہے کہ طوفانی ہوائیں خلیج میکسیکو کے پانی کو خشکی کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

ریاست لوئی زیانا کے بعض علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے اوراس بارے میں بھی خبردار کیا گیا ہے کہ مس سس پی میں طوفانی ریلوں کی سطح چار میٹر کی بلندی تک پہنچ سکتی ہے۔

صدر براک اوباما نے لوئی زیانا اور مس سس پی کی ریاست کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہےتاکہ ان دونوں ریاستوں کو وفاق کی جانب سے مالیاتی امدا د فراہم کی جاسکے۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔
XS
SM
MD
LG