رسائی کے لنکس

سندھ کی تقسیم کےخلاف ہڑتال، مظاہرے


قومی عوامی تحریک کی ہڑتال کے باعث اندرون سندھ کے مختلف حصوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رکھےگئے، جبکہ مختلف شہروں میں سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے بھی دئے گئے

پاکستان کے صوبہٴسندھ میں صوبے کی تقسیم کے مطالبے کےخلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے کئےگئے۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف شہروں میں صوبہٴسندھ کی تقسیم کے خلاف سندھ کی سیاسی جماعت قومی عوامی تحریک کی کال پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔

قومی عوامی تحریک کی ہڑتال کے باعث اندرون سندھ کے مختلف حصوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رکھےگئے، جبکہ مختلف شہروں میں سیاسی جماعت کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے بھی دئے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی تقسیم کسی طور بھی قبول نہیں۔

قومی عوامی تحریک کی جانب سے کی جانے والی صوبے کی تقسیم کیخلاف اس ہڑتال کو اندرون سندھ کی دیگر جماعتوں نے بھی حمایت کی۔

واضح رہے کہ سندھ کی اہم سیاسی جماعت، متحدہ قومی موومنٹ کیجانب سے صوبہٴسندھ میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کا مطالبہ بدستور سامنے آرہا ہے۔ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ میں نئے صوبے بنانے کے پُر زور مطالبات سامنے آئے تھے۔

XS
SM
MD
LG