رسائی کے لنکس

تاجکستان میں زلزلہ، پاکستان میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے کا مرکز تاجکستان کے شہر مرغاب سے 109 کلومیٹر مغرب میں 28.7 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو تاجکستان میں شدید کا زلزلہ آیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 تھی۔

پاکستان، افغانستان اور بھارت کے شمالی علاقوں میں نئی دہلی تک زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے کا مرکز تاجکستان کے شہر مرغاب سے 109 کلومیٹر مغرب میں 28.7 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

ابھی کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 تھی اور اس کا مرکز تاجکستان میں 88 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔

26 اکتوبر کو بھی افغانستان، پاکستان اور بھارت کے وسیع علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کا مرکز افغانستان میں ہندو کش پہاری سلسلے میں واقع تھا۔

اس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 350 سے زائد افراد ہلاک اور لگ بھگ 2500 زخمی ہو گئے تھے جبکہ وسیع پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG