رسائی کے لنکس

پاکستان کے مختلف شہروں میں 'طلبہ یکجہتی مارچ'

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طالب علم 'یکجہتی مارچ' کر رہے ہیں۔

طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بائیں بازو کے حامی طلبہ سڑکوں پر آئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے انقلاب اور طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔

طلبہ یکجہتی مارچ کے لیے گزشتہ چند روز سے جامعہ پنجاب سمیت مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں طلبہ یونین پر عائد پابندی اٹھائی جائے اور اُنہیں اظہار رائے کی آزادی دی جائے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے طلبہ یونین کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ طلبہ یونین پر پابندی غیر جمہوری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی طلبہ یونین کی حمایت میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے طلبہ یونین کی حمایت کرتی آئی ہے۔ طلبہ آج یونینز کی بحالی اور حقِ تعلیم کے لیے نکلے ہیں۔

لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ میں مزدور یونینز اور پروگریسو لیبر فیڈریشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے جب کہ طلبہ کو بائیں بازو کی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

طلبہ سرخ انقلاب کے نعرے لگاتے رہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نسلی تعصب کا رویہ ختم کرتے ہوئے طلبہ کو ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے۔

کراچی کے ریگل چوک پر طلبہ کے مظاہرے میں سماجی شخصیات اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔

طلبہ کا 'یکجہتی مارچ': ملک بھر میں جلوس اور ریلیاں

لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی رہنما غنویٰ بھٹو نعرے لگا رہی ہیں۔
1/10 لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی رہنما غنویٰ بھٹو نعرے لگا رہی ہیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طلبہ نے جمعے کو 'یکجہتی مارچ' کیا۔

2/10

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے طلبہ نے جمعے کو 'یکجہتی مارچ' کیا۔

طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بائیں بازو کے حامی طلبہ سڑکوں پر آئے اور انقلاب کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ یونین بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

3/10

طلبہ یونین کی بحالی کے لیے بائیں بازو کے حامی طلبہ سڑکوں پر آئے اور انقلاب کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ یونین بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نسلی تعصب کا رویہ ختم کرتے ہوئے طلبہ کو ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے۔

4/10

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نسلی تعصب کا رویہ ختم کرتے ہوئے طلبہ کو ڈرانا دھمکانا بند کیا جائے۔

کراچی کے ریگل چوک پر طلبہ کے مظاہرے میں سماجی شخصیات اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

5/10

کراچی کے ریگل چوک پر طلبہ کے مظاہرے میں سماجی شخصیات اور مزدور تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مارچ کا ایک منظر
6/10 دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے مارچ کا ایک منظر

لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ میں مزدور یونینز اور پروگریسو لیبر فیڈریشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

7/10

لاہور میں طلبہ یکجہتی مارچ میں مزدور یونینز اور پروگریسو لیبر فیڈریشن کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔

8/10

طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر طلبہ یونین کی بحالی کے مطالبات درج تھے۔

پشاور کے طلبہ بھی اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلے اور یکجہتی مارچ میں حصہ لیا۔
9/10 پشاور کے طلبہ بھی اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکلے اور یکجہتی مارچ میں حصہ لیا۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں طلبہ بینرز لیے بیٹھے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں۔
10/10 بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں طلبہ بینرز لیے بیٹھے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں۔
Previous slide
Next slide

یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور کے طلبہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں طلبہ کو انقلاب اور سرخ انقلاب کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG