رسائی کے لنکس

بالی وُوڈ کے سُپر خاندان


بچن فیملی، شاہ رخ فیملی، سلمان فیملی، کپور فیملی، جتیندر فیملی اور شتروگھن فیملی اس کی جیتی جاگتی مثالیں ہیں۔

بالی وُوڈکے کچھ ’سپر خاندان‘ ایسے ہیں جن میں اداکاری کا فن ایک نسل سے دوسری نسل تک بڑی کامیابی کے ساتھ منتقل ہوا۔ ان خاندانوں نے سو سالہ تاریخ میں ہندی سینما کو آگے بڑھانے اور نکھارنے میں بھی نہایت اہم کردار ادا کیا۔ بچّن فیملی، شاہ رخ فیملی، سلمان فیملی، کپور فیملی، جتیندر فیملی اور شتروگھن فیملی اس کی جیتی جاگتی مثالیں ہیں۔
بچّن فیملی
بالی وڈ کے نمایاں خاندانوں میں سرفہرست نام بچّن خاندان کا ہے۔ بچن خاندان کی نہ صرف سینما کے لئے بڑی خدمات ہیں بلکہ کٹھن وقت میں اس خاندان کے افراد ایک دوسرے سے جڑے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں اور بڑے باوقار انداز میں مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔
بالی وُوڈ فلمی ویب سائٹ گلیم شیم کے مطابق بوفورز اسکینڈل میں بگ بی یعنی امیتابھ بچن کا نام آنا ہو یا جونیئر بچن ابھیشک اور بہو ایشوریہ رائے کے معاملات۔۔ بچن فیملی کا کوئی بھی مسئلہ کبھی بھی میڈیا کے سامنے آیا نہ پبلک میں اچھالا گیا۔ بچّن خاندان کی اسی متانت کی وجہ سے بچن فیملی کے فینز کی تعداد دن گزرنے کے ساتھ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔
شاہ رخ خان اینڈ فیملی
بالی وُوڈ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شاہ رُخ خان اور ان کی فیملی کو اس کیٹگری میں نہیں رکھتے لیکن دیکھا جائے تو شاہ رخ اور ان کا خاندان پوری طرح اس کیٹگری میں ’فٹ‘ بیٹھتا ہے۔ شاہ رخ کے طویل فلمی کیریئر میں بہت سے موقع ایسے آئے جب ان کو مختلف تنازعات کا سامنا کرنا پڑا لیکن شاہ رخ اپنی فیملی کے ساتھ ہرمشکل وقت سے بڑے تحمل سے نکل آئے۔
میڈیا کی عقابی اور ہروقت پیچھا کرنے والی نظروں سے دور رکھ کر اپنے بچوں کی نارمل انداز میں پرورش کرنا بھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ شاہ رخ اور ان کی اہلیہ گوری اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں کتنے حساس ہیں۔
سلمان خان اینڈ فیملی
میگا اسٹار سلمان خان آج جس مقام پر ہیں وہ فیملی کی سپورٹ اور تعاون کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔ خصوصاًسلمان کے والد سلیم خان ہر اچھے برے وقت میں سلمان کے لئے رول ماڈل رہے ہیں اور مشکل کی ہر گھڑی میں انہوں نے سلمان کے لئے ڈھال کا کام انجام دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہرت اور دولت کی انتہا پر پہنچنے کے باوجود سلمان آج بھی اسی چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہیں جہاں ان کے والدین رہتے ہیں۔ سلمان خان نے اپنے چھوٹے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کے لئے بھی وہی کردار ادا کیا جو ان کی زندگی میں ان کے والد کا ہے۔ اسٹرونگ اور سپورٹنگ۔۔
رشی کپور فیملی
رشی کپور اور نیتو کپور بلاشبہ اس بات پر فخر کرسکتے ہیں کہ انہوں نے کپور خاندان کی طرف سے ایک نیا سپر اسٹار رنبیر کپور کی صورت میں بالی وُوڈ کو دیا۔ یہ رشی اور نیتو کی بہترین تربیت کا ہی نتیجہ ہے کہ بے مثال شہرت اور مقبولیت کے باوجود شہرت رنبیر کے دماغ پر نہیں چڑھی اور وہ آج بھی شرمیلے ہیں اور سب سے ادب اور احترام سے ملتے ہیں۔
جتیندر فیملی
جتیندر نے فلمی دنیا میں اپنے کام سے جھنڈے گاڑے تو ان کی بیٹی ایکتا کپور نے ٹی وی انڈسٹری کا محاذ فتح کیا۔ سوپ ڈراموں کی ایک نئی شکل متعارف اور ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ ڈرامے پروڈیوس کرکے۔ جتیندر کے ہونہار بیٹے تُشار کپور بھی فلمی دنیا میں اپنا نام بنانے میں مصروف ہیں۔
شترو گھن سنہا فیملی
شترو گھن سنہا کی فیملی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے خاندانی اوربالی وُوڈ کے عام رواج سے ہٹ کر اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کو فلموں میں کام کرنے کی نہ صرف اجازت دی بلکہ ہرممکن سپورٹ بھی فراہم کی۔ شترو نے ہر فورم پر اپنی بیٹی کی قابلیت کا ذکر فخر اور خوشی سے کیا اور یہی وہ اعتماد تھا جس کی بدولت سوناکشی سنہا کا شمار بہت کم وقت میں بڑے اسٹارز کے ساتھ ہونے لگا ہے۔
XS
SM
MD
LG