رسائی کے لنکس

سوڈان کے صدر 94 فی صد ووٹ لے کر کامیاب


امریکی محکمہٴخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’امریکہ سوڈانی عوام کی خواہشات کے مطابق انتخابی نتائج کو قابل اعتماد تسلیم نہیں کرتا۔ یہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں سوڈانی حکومت کی ناکامی ہے

سوڈان کے صدر عمر البشیر اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود ہونے والے ضمنی انتخابات میں 94 فیصد ووٹ لے کر اگلی مدت کے لئے دوبارہ کامیاب ہوگئے ہیں.

الیکشن حکام نے سوموار کو ووٹنگ کے چار دن بعد توقع کے عین مطابق انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ صدر بشیر 1989ء سے اب تک اقتدار میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 46 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انھوں نے اصرار کیا کہ کم ٹرن آوٹ کا تاثر غلط تھا۔

یورپی یونین، امریکہ، برطانیہ، ناروے اور دیگر نے اس انتخابی عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مذاکرات کے وعدے سے انحراف نے سوڈان کو سیاسی عمل سے دور کر دیا ہے۔

امریکی محکمہٴخارجہ کے ترجمان، جیف راتھک نے سوموار کو کہا کہ ’امریکہ سوڈانی عوام کی خواہشات کے مطابق انتخابی نتائج کو قابل اعتماد تسلیم نہیں کرتا۔ یہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد میں سوڈانی حکومت کی ناکامی ہے۔

جنگی جرائم کے الزام میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب 71 سالہ قمرالبشیر اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد ایک اقلیتی لیڈر سے زیادہ کچھ نہیں۔

XS
SM
MD
LG