رسائی کے لنکس

چین خرطوم میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کرے گا


چین خرطوم میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کرے گا
چین خرطوم میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعمیر کرے گا

چین کی ایک سرکاری کمپنی سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک بین الاقوامی ایئر پورٹ بنانے کا ٹھیکہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جس کی مالیت تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہے۔

سوڈان کی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں یہ چین کا تازہ ترین ٹھیکہ ہے۔چین اپنے ملکی ضروریات کا دس فی صد تیل سوڈان سے حاصل کرتا ہے۔

ہانگ کانگ میں قائم چائنا کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی خرطوم کا نیا ایئرپورٹ تعمیر کرے گی جس میں ایک بڑا رن وے بنایا جائے گا جس پر دومنزلہ ایئر بس اے 380 جیسے دیوقامت طیارے بھی اتر سکیں گے۔ اے 380 کو اس وقت دنیا میں زیر استعمال سب سے بڑا طیارہ سمجھا جاتا ہے۔

ٹھیکے کے تحت چینی کمپنی ہوائی اڈے کے ٹرمینل، کنٹرول ٹاور اور دوسری تنصیات بھی بنائے گی۔

چین سوڈان کے انفراسٹرکچر اور تیل کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہاہے جب کہ مغربی کمپنیاں دارفر کے تنازع کے باعث سوڈان پر عائد پابندیوں کی وجہ ایسا نہیں کرسکتیں۔

امریکہ کا کہناہے کہ اگر خرطوم دار فر تنازع کے حل اور امن معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی سمت بڑھتا ہے تو وہ پابندیاں اٹھانے اور تعلقات معمول پر لانے کے اقدامات کرسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG