رسائی کے لنکس

سوڈان: حکومت اور باغیوں کے درمیان فائربندی


سوڈان: حکومت اور باغیوں کے درمیان فائربندی
سوڈان: حکومت اور باغیوں کے درمیان فائربندی

یہ فائر بندی سوڈان اور چاڈ کے درمیان عداوتیں ختم کرنے کے ایک حالیہ وعدے کا حصہ ہے

سوڈانی حکومت اور دارفر کے سب سے طاقت ور باغی گروپ کے درمیان علاقے میں امن لانے کے سلسلے میں ایک عارضی صلح نامے پر دستخط ہونے والے ہیں۔

اس عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر سوڈانی صدر عمر حسن البشیر اور باغی تنظیم جسٹس اینڈ ایکوالٹی موومنٹ، جے ای ایم کے راہنما منگل کے روز قطر میں دستخط کریں گے۔

اس معاہدے کے ایک حصے کے طورپرسوڈان باغیوں کو سرکاری عہدوں کی پیش کش کرے گا۔

یہ فائر بندی سوڈان اور تشاد کے درمیان عداوتیں ختم کرنے کے ایک حالیہ وعدے کا حصہ ہے۔ دونوں ملک ایک دوسرےپر اپنے اپنے ملکوں میں باغیوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرچکے ہیں۔

دارفر میں سات سالہ تنازع میں تین لاکھ افراد ہلاک اور 27 لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔

اس فائر بندی کے سلسلے میں سوڈانی صدر البشیر ، جے ای ایم کے قیدیوں کی موت کی سزائیں منسوخ کرنے اور ان میں سے 30 کو رہا کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

جے ای ایم کے سو سے زیادہ باغیوں کو 2008 ء میں خرطوم پرایک حملے کے الزام میں مجرم ٹہرا کر انہیں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG