رسائی کے لنکس

سوڈان: حکومت اور باغی اتحاد کے درمیان امن معاہدہ


سوڈان: حکومت اور باغی اتحاد کے درمیان امن معاہدہ
سوڈان: حکومت اور باغی اتحاد کے درمیان امن معاہدہ

سوڈان کی حکومت نے دارفر کے علاقے کے ایک اورباغی گروپ کے ساتھ امن کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

جمعرات کے روز ہونے والے اس معاہدے میں کئی چھوٹے باغی دھڑوں کے اتحاد’ لبریشن اینڈ جسٹس موومنٹ‘(ایل جےایم) کے ساتھ ایک فائر بندی اور آئندہ ہونے والے مذاکرات کے لیے ایک لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے۔

اس معاہدے پر دوحہ قطر میں ایک حکومتی نمائندے غازی صلاح الدین اور ایل جے ایم کے لیڈر التجانی السسی نے دستخط کیے ۔

چند ہفتے قبل سوڈان نے علاقےکے سب سے طاقت ور باغی گروپ ،’جسٹس اینڈ ایکویلٹی موومنٹ (جے ای ایم)کے ساتھ فائر بندی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے پر دستخط کے بعد سواڈن کے صدر عمر البشیر نے دار فر میں جنگ اور بحران کے خاتمے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب ترقی کے لیے ایک جنگ شروع ہوگئی ہے۔

لیکن نسبتاً چھوٹے باغی گروپوں نے اس فائربندی کو مسترد کردیا تھا اور اس کے کچھ دن کے بعد تک لڑائی جاری رہی۔

جے ای ایم نے دوسرے باغی گروپوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خرطوم کے ساتھ اپنی اپنی قیادت کے تحت مذاکرات کریں۔

صدر بشیر دارفر کی آبادی کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کے سلسلے میں بین الاقوامی فوج داری عدالت کو مطلوب ہیں۔

XS
SM
MD
LG