رسائی کے لنکس

سوڈان کے متنازع علاقے میں امن کار پہنچنا شروع


سوڈان کے متنازع علاقے میں امن کار پہنچنا شروع
سوڈان کے متنازع علاقے میں امن کار پہنچنا شروع

اقوام متحدہ کی امن فوج کے عہدے داروں نے کہاہے کہ انہوں نے سوڈان کے متنازع علاقے ابیی میں 500 امن کار تعینات کردیے ہیں۔

ایلائن لی رائے نے بدھ کے روز سیکیورٹی کونسل کوبتایا کہ انہیں توقع ہے کہ اتوار تک علاقے میں امن فوجیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ جائے گی۔

لی رائے کا کہناہے کہ تیل کی دولت سے مالامال علاقے ابیی میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ لیکن انہوں نے کہا کہ بظاہر شمالی اور جنوبی سوڈان دونوں کی تشدد میں اضافے سے بچنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اقوام متحدہ نے علاقے میں 4200 امن کاروں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کونسل نے جون میں ابیی میں تعیناتی کے لیے ایک عبوری سیکیورٹی فورس قائم کی تھی۔

ابیی کے علاقے پر سوڈان کی مرکزی حکومت اور نیم خود مختار جنوبی علاقے پر تنازع کھڑے ہونے کے بعد مئی میں سوڈانی فوج نے اس پر قبضہ کرلیاتھا۔

جنوبی سوڈان نے اپنی آزادی کا اعلان نو جولائی کوکردیا تھا ، تاہم یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے کہ ابیی کا وارث کون ہوگا۔

XS
SM
MD
LG