رسائی کے لنکس

اقوامِ متحدہ کے اہلکار سوڈانی ریاست کا دورہ کریں گے


اقوامِ متحدہ کے اہلکار سوڈانی ریاست کا دورہ کریں گے
اقوامِ متحدہ کے اہلکار سوڈانی ریاست کا دورہ کریں گے

سوڈان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی چھ ایجنسیز کے عہدیداران تنازعات کا شکار جنوبی کوردوفان نامی علاقے کا دورہ کرکے وہاں درکار امداد کی ضروریات کا جائزہ لیں گے۔

اقوامِ متحدہ میں سوڈان کے سفیر کے مطابق سوڈانی حکومت کے تعاون سے ہونے والے اس دورے میں عالمی ادارے کی صحت، انسانی امداد اور بچوں کے امور سے متعلق ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

اس سے قبل رواں ہفتے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے جنوبی کوردوفان میں مبینہ طور پر پیش آنے والے جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ادارہ کے مطابق اسے علاقے میں وسیع پیمانے پر قتلِ عام اور لوٹ مار اور خطے کے رہائشیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رواں ہفتے امریکی تنظیم 'سینیٹل پروجیکٹ' کی جانب سے جنوبی کوردوفان کے ایک پہاڑی علاقے کی کچھ تصاویر بھی جاری کی گئی تھیں جن میں ترپال اور تھیلوں میں لپٹی لاشوں کے دو ڈھیر دکھائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی سوڈان کی آزادی سے قبل جون کے مہینے میں شمالی اور جنوبی علاقوں کی افواج کے مابین اس ریاست میں مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں۔اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں جنوبی کوردوفان میں پیش آنے والے بیشتر پر تشدد واقعات کی ذمہ داری شمالی حصے کی افواج، پولیس اور وفادار ملیشیا پر ڈالی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG