رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک


جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک
جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک
جنوبی سوڈان میں جھڑپیں، درجنوں افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں سرکاری فوج اور مسلح باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کے روز سوڈان پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان فلپ اگیور (Philip Aguer) نے بتایا کہ یہ جھڑپیں ایک روز قبل ’بلائی نیل‘ کے علاقے میں ہوئیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ باغیوں نے فوجیوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی کارروائی کی گئی۔

فلپ اگیور کے مطابق لڑائی میں سات فوجی اور کم از کم 47 باغی ہلاک ہوگئے۔

جنوبی سوڈان کے حکام کا الزام ہے کہ شمالی سوڈان ان کے علاقے میں مقامی باغیوں کو مسلح کر رہا ہے تاکہ جنوب میں ایک ایسے وقت عدم استحکام پیدا کیا جائے جب یہاں آزاد ریاست کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں۔

جنوری میں ہونے والے ریفرنڈم میں جنوبی سوڈان کے عوام کی اکثریت نے آزادی کے حق میں ووٹ دیے تھے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق شمالی سوڈان میں حکمران جماعت کے ایک عہدے دار ربئی عبدلاتی (Rabie Abdelati) نے کہا ہے کہ شمالی سوڈان جنوب کو ایک مضبوط اور مستحکم ریاست دیکھنا چاہتا ہے۔

جنوبی سوڈان کی سکیورٹی فورسز اور غدار فوجی افسر جارج ایتھر کی قیادت میں مسلح گروہ کے درمیان جھڑپوں میں بھی سینکڑوں افراد مارے گئے ہیں۔

شمالی اور جنوبی سوڈان میں 21 سالہ خانہ جنگی کا اختتام 2005ء میں طے پانے والے امن معاہدے کے ذریعے ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG