رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کار حملے میں 12 افراد ہلاک


فائل
فائل

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق حملہ نسبتاً پرامن صوبے پنجشیر میں جمعرات کو کیا گیا جہاں طالبان کا اثر و رسوخ نہ ہونے کے برابر ہے۔

افغانستان کے شمالی صوبے میں ایک خود کش کار بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی کے مطابق حملہ نسبتاً پرامن صوبے پنجشیر میں جمعرات کو کیا گیا جہاں طالبان کا اثر و رسوخ نہ ہونے کے برابر ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار میں دھماکہ اس وقت کیا جب جائے واقعہ پر لوگوں کا رش تھا۔

ہلاک ہونے والوں میں چھ پولیس اہلکار اور سڑک کی تعمیر کرنے والے چھ مزدور شامل ہیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 30 عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجشیر کا شمار طالبان مخالف صوبوں میں ہوتا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والی ملیشیاؤں اور جنگجو گروہوں نے 2001ء میں امریکی فورسز کی مدد سے طالبان حکومت کا تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

گزشتہ ماہ ہونے والے افغان صدارتی انتخاب کے دوران پنجشیر میں عوام کی بڑی تعداد نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا تھا جب کہ صوبے میں انتخابی مہم بھی جوبن پر رہی تھی۔
XS
SM
MD
LG