رسائی کے لنکس

پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ ’گجرات واریئرز‘ کے نام


پاکستان سپر کبڈی لیگ کے چئیرمین حیدر علی داؤد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے اپنے کلمات میں کہا کہ پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے یہ کبڈی لیگ کرائی گئی۔ ’گجرات وارئیئرز‘ کے تحسین اللہ کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

سپر کنڈی لیگ کے فائنل میں ’گجرات واریئرز‘ نے ’فیصل آباد شیردلز‘ کو شکست دے دی۔

پاکستان کی پہلی سپر کبڈی لیگ کا فائنل صوبہٴ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔

جمعرات کو لیگ کے فائنل میں ’گجرات واریئرز‘ نے ’فیصل آباد شیردلز‘ کو 26 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی۔

سپر کبڈی لیگ میں 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ان ٹیموں میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔

پاکستان سپر کبڈی لیگ کے چئیرمین حیدر علی داؤد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

چئیرمین کبڈی لیگ نے کہا کہ پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے یہ کبڈی لیگ کرائی گئی۔

کبڈی لیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں سے اس کھیل کی مزید حوصلہ افزائی ہوگی۔

اُنھوں نے کہا کہ لیگ مقابلوں کے نتیجے میں کبڈی کے کھیل کو پاکستان میں فروخ حاصل ہوگا۔

’گجرات وارئیئرز‘ کے تحسین اللہ کو فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فیصل آباد شیردلز‘ کے ناصر علی نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

XS
SM
MD
LG