رسائی کے لنکس

بوسٹن حملے میں ملوث جوہر سرنائیو پر فرد ِ جرم عائد


انیس سالہ جوہر پر ریاست میساچوسٹس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ایک ہفتے بعد ایک ایسے وقت میں فرد ِ جرم عائد کی گئی ہے جب وہ تشویشناک مگر قدرے مستحکم حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔

انیس سالہ جوہر سرنائیو پر گذشتہ ہفتے بوسٹن میراتھن میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی فرد ِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اگر جوہر کا جرم ثابت ہو گیا تو انہیں سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔

انیس سالہ جوہر پر ریاست میساچوسٹس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ایک ہفتے بعد ایک ایسے وقت میں فرد ِ جرم عائد کی گئی جب وہ تشویشناک مگر قدرے مستحکم حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔


امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جوہر سرنائیو پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کا نتیجہ اموات کی صورت میں نکلا۔

ہسپتال میں داخل جوہر سرنائیو سے تفتیش کاروں کے سوالات جاری ہیں جن کا وہ لکھ کر جواب دے رہا ہے۔ جوہر سرنائیو کی گردن پر گولی کے زخم کا نشان ہے اور عہدیداروں کا کنہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نشان جوہر سرنائیو کا خود کو نقصان پہنچانے کا نتیجہ ہے یا پھر جوہر پولیس اور سرنائیو برادران کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا۔

جوہر سرنائیو کا بڑا بھائی تیمرلان اس فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG