رسائی کے لنکس

لندن میراتھن دوڑ، بوسٹن کے شہریوں کو یاد کیا گیا


بوسٹن میں بم دھماکوں کے چھ روز بعد لندن میراتھن دوڑ کے شرکاء بوسٹن کے شہریوں کو خراج دینے اور اظہار ِ ہکجہتی کے طور شریک ہوئے۔

لندن میں اتوار کے روز ہونے والی میراتھن دوڑ کے موقعے پر چہروں پر مسکراہٹ تھی اور یہ میراتھن دوڑ خوشگوار ماحول میں اپنے اختتام پر پہنچی۔ گو کہ گذشتہ ہفتے بوسٹن میں ہونے والی میراتھن میں دو بم دھماکوں کے بعد لندن میں منعقد کی جانے والی میراتھن میں سیکورٹی کے حوالے سے خدشات اٹھائے گئے تھے۔

بوسٹن میں بم دھماکوں کے چھ روز بعد لندن میراتھن دوڑ کے شرکاء بوسٹن کے شہریوں کو خراج دینے اور اظہار ِ ہکجہتی کے طور شریک ہوئے۔ یوں لندن میراتھن میں شریک افراد نے بوسٹن کے شہریوں کو اتحاد اور باہمی تعاون کا پیغام دیا۔

ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے سیگئے کیبیدے نے مردوں کی میراتھن دو گھنٹے چھ منٹ اور چار سیکنڈ جبکہ کینیا سے تعلق رکھنے والی پریسکا جیپتو نے خواتین کی پینتالیس کلومیٹر کی میراتھن دوڑ دو گھنٹے بیس منٹ اور پندرہ سیکنڈ میں جیت کر اپنے نام کی۔

لندن میراتھن دوڑ میں چونتیس ہزار افراد شریک ہوئے۔ میراتھن دوڑ کے منتظمین نے بوسٹن حملوں کا نشانہ بننے والوں کے لیے ’دی ون فنڈ بوسٹن‘ قائم کیا۔ منتظمین کے مطابق وہ دوڑ مکمل کرنے والے ہر فرد کی جانب سے تین ڈالر اس فنڈ میں ڈالیں گے۔
XS
SM
MD
LG