رسائی کے لنکس

یورپ کو ایشیا سے ملانے والا دنیا کا سب سے بڑا پُل


بحر باسفورس پر تعمیر ہونے والا یہ پل دو کلومیٹر طویل ہے، جس میں سے ڈیڑھ کلومیٹر پانی کے اوپر ہے۔

یورپ اور ایشیا کے سنگم، باسفورس پر دنیا کا چوڑا ترین معلق پُل تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد، یورپ اور ترکی کو ملانے والا ایک نیا روٹ میسر آجائے گا۔

ترکی کے شہر استبول میں ہزاروں ملازمین اور انجنیئر اس نئے پروجیکٹ ’یاویز سلطان سلیم برج‘ پر دن رات کام کررہے ہیں۔

جھولتا ہوا آٹھ رویہ یہ معلق پل 60 میٹر چوڑا ہے، جس پر دو ریلوے لائن بھی ہیں۔

بحر باسفورس پر تعمیر ہونے والا یہ پل دو کلومیٹر طویل ہے، جس میں سے ڈیڑھ کلومیٹر پانی کے اوپر ہے۔ اس طرح، یہ دنیا کا سب سے بڑا جھولتا ہوا پل ہے جس پر ریل سسٹم بھی قائم ہے۔

باسفورس پر تعمیر ہونے والے اس پل کی تعمیر کا آغاز 3 ارب ڈالر کی لاگت سے 2013ء میں کیا گیا تھا۔

استنبول کے اس تیسرے پل کے متوازی پیدل چلنے والوں کے لئے ایک تنگ راہ بھی تعمیر کی گئی ہے، جو اس سال جولائی میں مکمل ہوگئی، جس کو مین کیبل کے ذریعے دنیا بھر سے ملانے کا کام بھی لیا جائے گا۔

پل کے یورپ کی سمت، گریپس ویلیج میں تعمیر ہونے والے ٹاور کی اونچائی 322 میٹر ہے، جبکہ دوسری جانب ایشیائی سمت میں، پوئیروزکوئے ضلع میں ٹاور کی اونچائی 318 میٹر ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملازمین اور انجنیئر پیدل چل کر اس پل کو پار کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG