رسائی کے لنکس

یورو 2020: سوئٹزرلینڈ نے ورلڈ چیمپئن فرانس کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا


فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروکس پر ہوا۔
فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروکس پر ہوا۔

سوئٹزرلینڈ نے یورو کپ 2020 کے سنسنی خیز مقابلے میں ورلڈ چیمپئن فرانس کو پینالٹی اسٹروکس پر چار کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

دو ہزار اٹھارہ کی ورلڈ چیمپئن فرانس شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے جب کہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا مقابلہ اسپین سے ہو گا۔

رومانیا کے دارالحکومت بخارسٹ میں پیر کو کھیلا جانے والا میچ ابتدا سے ہی دلچسپ رہا۔ میچ کے 15 ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے ہیرس سیفرونک نے گول کر کے فرانس کے خلاف اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر فرانس نے زبردست کم بیک کیا۔ میچ کے 57 ویں اور 59 ویں منٹ میں کریم بینزیما نے یکے بعد دیگرے دو گول کر کے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی اور 75 ویں منٹ میں پال پوگبا نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم کردیا۔

ورلڈ چیمپئن فرانس یورو 2020 سے باہر ہوگئی ہے۔
ورلڈ چیمپئن فرانس یورو 2020 سے باہر ہوگئی ہے۔

میچ کے 81 ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے ہیرس نے دوسرا گول کیا اور آخری مرحلے میں میچ کے 90 ویں منٹ میں ماریو گیرانووک نے گول کر کے مقابلہ تین تین گول سے برابر کر دیا۔

مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے گول برابر رہے اور میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروکس پر ہوا۔

سوئٹزرلینڈ کی ٹیم 83 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ کی ٹیم 83 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پینالٹی اسٹروکس پر پانچ گول کیے گئے جب کہ فرانس کی ٹیم چار گول کر سکی۔

فرانس کی جانب سے چوتھی پینالٹی شوٹ کیلیان بیپی نے لگائی لیکن سوئٹزرلینڈ کے گول کیپر یان سومر نے شاندار انداز میں گول کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس طرح سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے کسی بڑے ایونٹ کے کوالیفائینگ مرحلے میں 83 برس بعد جگہ بنا لی۔

اس خبر میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے لی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG