رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: شہری ہوابازی کے خلاف دہشت گردی کی سازش کا انکشاف


سڈنی
سڈنی

گذشتہ ہفتے کے روز سڈنی میں چار افراد کی گرفتاری کے بعد، آسٹریلیا کے اہم ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جس سے قبل حکام کو قابل بھروسہ نوعیت کی دھمکیاں ملی تھیں۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے کہا ہے کہ ایک ’’جیٹ طیارے کو گرانے کا ایک منصوبہ بے نقاب ہوا، جسے ناکام بنایا گیا ہے‘‘۔

گذشتہ ہفتے کے روز سڈنی میں چار افراد کی گرفتاری کے بعد، آسٹریلیا کے اہم ہوائی اڈوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی، جس سے قبل حکام کو قابل بھروسہ نوعیت کی دھمکیاں ملی تھیں۔

اختیار کیے گئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کے نتیجے میں، تاخیر اور طویل قطاریں دیکھی گئیں، جن کے باعث مسافروں کو پریشانی لاحق رہی۔

چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ایک شخص کو رہا کر دیا گیا ہے۔ باقی تین افراد کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔

حکام نے سازش کے منصوبے کی تفصیل جاری نہیں کی، صرف اتنا کہا ہے کہ اس میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلا استعمال ہونا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن، ’اتحاد ایئرویز‘ نے منگل کے روز بتایا ہے کہ تفتیش میں، وہ آسٹریلیائی پولیس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ لیکن، یہ نہیں بتایا آیا سازش کا ہدف اُسے ہی بنایا جا رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG