رسائی کے لنکس

سڈنی ٹیسٹ: پہلے روز انگلینڈ کے پانچ وکٹوں پر 233 رنز


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنالیے تھے اور میلان 55رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنالیے ہیں۔ میلان 55 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جمعرات کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی بالرز کو جلد پہلی کامیابی ملی اور اسٹون مین صرف 24 رنز کی مختصر اننگز کھیل کر کومنز کی گیند پر وکٹ کیپر پینے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کک اور ونس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 60 رنز جوڑ کر ٹیم کا اسکور 88 رنز تک پہنچایا۔ اس موقع پر ونس 25 رنز بناکر کک کا ساتھ چھوڑ گئے۔ ان کی وکٹ بھی کومنز کے حصے میں آئی۔

ملبورن ٹیسٹ میں شاندار 244 رنز بنانے والے السٹر کک سست رفتاری سے 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان جوروٹ اور میلان چوتھی وکٹ کی شاندار شراکت میں 193 رنز بناکر ٹیم کو اچھی پوزیشن پر لے آئے لیکن کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل ڈرامائی طور پر پہلے روٹ 83 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پھر اگلے ہی اوور میں نئے آنے والے بیٹسمین بیرسٹو صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس طرح انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنالیے تھے اور میلان 55رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی طرف سے ہیزل ووڈ اور کومنز نے دو، دو جبکہ اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز آسٹریلیا پہلے ہی 0-3 سے اپنے نام کرچکا ہے۔ برسبین میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 120 رنز سےشکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ پرتھ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو اننگز اور 41 رنز کے واضح فرق سے ہرایا تھا۔

XS
SM
MD
LG