رسائی کے لنکس

شام: پائلٹ لڑاکا مگ 21 سمیت ملک سے فرار


اردن کی وزارت اطلاعات نے کہاہے کہ شام کے فائٹر طیارے کے ایک پائلٹ نے ان کے ایک فوجی اڈے پر اپنا طیارہ اتارنے کے بعد سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے۔

یہ شام کے صدر بشارالاسد کی مسلح افواج کے کسی اعلیٰ عہدے دار کی بغاوت کا ایک واقعہ ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کی صبح یہ خبردی تھی کہ روسی ساختہ مگ 21 کی پرواز کے دوران فوجی فضائی مرکز کا رابطہ کرنل حسن الحامد سے ٹوٹ گیا ہے، جو ملک کے جنوبی حصے میں ایک تربیتی پرواز پر تھے۔

خیال ہے کہ یہ شام کی فوج سے کسی عہدے دار کا طیارے سمیت بغاوت کا پہلا واقعہ ہے۔

بغاوت کا یہ واقعہ ملک بھر میں جاری تشدد کے ردعمل کانتیجہ ہے۔ شام کے شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہناہے کہ جمعرات کو حمص پر سرکاری فوجوں کی گولہ باری سے دو عام شہری ہلاک ہوگئے۔

سرگرم کارکنوں نے صوبے درعا کے جنوبی قصبے نخل میں سرکاری فوجوں کی گولہ باری سے جمعرات کو کم ازکم نو افراد ہلاک ہوگئے۔

ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہناہے کہ شام کے حکام اور حزب اختلاف دونوں فائربندی کے ایک عارضی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے راضی ہوگئے ہیں تاکہ ریڈکراس کے اہل کار حمص کے جنگ زدہ علاقوں سے زخمیوں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال سکیں اور جان بچانے والی ادویات پہنچا سکیں۔

XS
SM
MD
LG