رسائی کے لنکس

شام: عرب لیگ کی ڈیڈلائن قریب، ہلاکتوں کا سلسلہ جاری


حکومتِ شام کے خلاف خواتین کا مظاہرہ
حکومتِ شام کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

عرب لیگ نے مقامی وقت کے مطابق رات کے بارہ بجے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، اور شام کو پابندیوں کے خطرے سے بچنے کے لیےتب تک مخالفین کے خلاف کارروائی بند کرنی ہوگی۔ بائیس ارکان پر مشتمل لیگ کے بلاک نے پہلے ہی شام کی رکنیت معطل کر دی ہے

شام میں جاری شورش کےواقعات کےدوران کم ازکم 13افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ایسےمیں جب حکومت کو اختلاف رائے کرنے والوں پر کریک ڈاؤن کے خاتمے کےلیے عرب لیگ کی طرف سے دی گئی مہلت رات بارہ بجےختم ہو رہی ہے۔

سرگرم کارکنوں کا کہنا ہےکہ یہ ہلاکتیں اُس وقت ہوئیں جب شام کی فوجوں نے ہفتےکومتعدد علاقوں میں نئے چھاپے مارے۔ اُن کا کہنا ہے کہ حمص کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی میں بغاوت کرنے والے کم ازکم دو فوجی ہلاک ہوئے۔

سرکاری خبر رساں ادارے، صنعا نے بتایا ہے کہ ہفتے کے دِن حکام نے’ دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں‘ پر چھاپے مارے اور کم از کم 140 ’مطلوبہ افراد‘ کو گرفتار کیا۔

عرب لیگ نے مقامی وقت کے مطابق رات کے بارہ بجے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے، اورتب تک شام کو پابندیوں کے خطرے سے بچنے کے لیے مخالفین کے خلاف کارروائی روکنی ہوگی۔ بائیس ارکان کےلیگ کے بلاک نے پہلے ہی شام کی رکنیت معطل کردی ہے۔

لیگ کےپیش کردہ منصوبے پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کےلیےعرب لیگ نے دمشق سے مطالبہ کیا ہے کہ اُس کے مبصرین کی ٹیموں کو آنے کی اجازت دی جائے۔ جمعے کے روز شام نے اصولی طور پر اِس منصوبے سے اتفاق کیا، لیکن اُس نےغیر واضح ترامیم پیش کی ہیں، جِن پر غور ہو رہا ہے۔

شورش کےخاتمے کےلیے شام پر بین الاقوامی دباؤ بڑھتا جارہا ہے، جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 3500سےزائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

جمعے کےروزامریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اِس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ شام میں جاری بے چینی خانہ جنگی کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ ہیگ کی عدالت انصاف نے شام میں جاری پُر تشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے صدر بشار الاسد سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG