رسائی کے لنکس

شام میں 4 افراد ہلاک، درجنوں گرفتار


شام میں 4 افراد ہلاک، درجنوں گرفتار
شام میں 4 افراد ہلاک، درجنوں گرفتار

شام میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائی کو وسعت دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے کم از کم چار افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے کے علاوہ درجنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کا کہنا ہے کہ جبلح شہر میں یہ ہلاکتیں اتوار کو ایک ایسے وقت ہوئیں جب وہاں کوئی مظاہرہ نہیں کیا جا رہا تھا۔

ہفتہ کی شب صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں ایک مظاہرے کے بعد اس ساحلی شہر میں پولیس اور فوجی دستے تعینات کر دیے گئے تھے۔

حقوق انسانی کی تنظیموں کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں قائم ”ہیومن رائٹس واچ“ نے اتوار کو ان ہلاکتوں کی اقوام متحدہ کی سطح پر تحقیقات اور ان میں ملوث عہدے داروں کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا تھا۔

صدر بشار الاسد نے گذشتہ ہفتے ملک میں تقریباً 50 سال سے نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کے اس اہم مطالبے کی منظوری حکومت مخالف احتجاجی مہم ختم کرانے کے لیے صدر کی کوششوں کا حصہ ہے۔

XS
SM
MD
LG