رسائی کے لنکس

شام میں فوجی دستوں کے درمیان جھڑپیں


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

عینی شاہدین اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد کی طرف سے جمہوریت پسند مظاہرین پر گولی چلانے کے حکم کے بعد شام کی فوج کے بعض دستوں کے درمیان جنوبی شہر دیرا میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز پیر کو کچھ فوجی دستوں کی طرف سے احتجاج میں شریک افراد پر فائرنگ کرنے سے انکار کے بعد ہوا۔

امریکی خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ نے حزب اختلاف کے ایک ترجمان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فوج کی پانچویں ڈویژن میں شامل دستے مظاہرین کی حفاظت کر رہے ہیں اور اُنھوں نے چوتھی ڈویژن کی جانب سے لوگوں پر حملوں کے خلاف جوابی کارروائی بھی کی ہے۔ شامی فوج کی چوتھی ڈویژن کی کمان صدر کے بھائی مہر الاسد کر رہے ہیں۔

بدھ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں فوج نے ان اطلاعات کو مسترد کیا کہ فوج دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔

مزید برآں شام کی کالعدم تنظیم ’مسلم برادرہوڈ‘ نے برطانوی خبررساں ادارے کو ارسال کیے گئے ایک بیان میں شہریوں سے نماز جمعہ سے قبل سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG