رسائی کے لنکس

شام: باغیوں کا سرکاری اسلحے کے ذخیرے پر قبضہ


ہفتے اور اتوار کو سرگرم کارکنوں نے یوٹیوب پر متعدد وڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں اُن کریٹس کو دکھایا گیا ہے جن میں ہتھیار اور گولہ بارود بھرا ہوا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ کریٹس خان تمن کے شہر کے آرمز ڈپو سے چھینے گئے تھے

پتا چلا ہے کہ شام کے باغی حلب کے شمالی شہر کے قریب واقع سرکاری اسلحے کے ذخیرے میں سے ہتھیاروں کی کثیر تعداد پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سرگرم کارکنوں نے ہفتے اور اتوار کو یوٹیوب پر متعدد وڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ ان میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے کریٹس دکھائے گئئ ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ کریٹس خان تمن کے شہر کے آرمز ڈپو سے چھینے گئے ہیں۔

ایک وڈیو میں((link: http://www.youtube.com/watch?v=14iZqTxZx0w)) دکھایا گیا ہے کہ اسلام نواز باغی ایسے درجنوں کریٹس ٹرک میں ڈال رہے ہیں۔

ایک اور وڈیو((link: http://www.youtube.com/watch?v=dlLy7yucmlk))میں باغیوں نے اس عمارت کے اندرونی حصے کو دکھایا ہے جس میں راکٹ اور دیگر اسلحےسے بھرے کریٹس بکھرے پڑے ہیں۔

آرمز ڈپو سے قبضے میں لیے جانے والے اسلحے کے بارے میں آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو پائی۔

دوسرے سرگرم کارکنوں کی طرف سے حالیہ دنوں کے دوران یوٹیوب پر شائع ہونے والی دیگر وڈیوز سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ باغی احاطے میں داخل ہونے کی کو ششش کر رہے ہیں۔

شام کے صدر بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے لڑنے والے باغیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران شام کے شمال اور مشرق کے وسیع ترعلاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، جِن میں حلب اور شام کے کاروباری دارالحکومت کے ارد گرد کے قصبے شامل ہیں۔

تاہم، مسٹر اسد کی فورسز نے اب بھی مرکزی حلب کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے، جو اُن کے علوی مسلک کے اکثریت والے دمشق اور مغربی علاقے کے طاقت ور گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG