رسائی کے لنکس

شام: سلامتی کونسل کی قرارداد کو روس، چین نے ویٹو کردیا


اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان
اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان

ویٹو کی گئی قرارداد کے ذریعےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے امن مشن میں 45 دنوں کی توسیع کے لیے کہا گیا تھا

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اُس قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جس میں شام کے خلاف غیر فوجی تعزیرات عائد کرنے کے لیے کہا گیا تھا ، جب کہ امریکہ نے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف کونسل کے باہردباؤ بڑھانے کے لیے کام کرنے کا عہد کر رکھا ہے۔

ویٹو کی گئی قرارداد کے ذریعےاقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے امن مشن میں 45دنوں کی توسیع کے لیے کہا گیا تھا، جو 300ارکان کے مبصر مشن پر مشتمل ہے۔ کونسل کے رکن ممالک مشن کی میعاد میں 30دنوں کی توسیع کے لیے قرارداد پیش کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام کے مشن میں ’بری طرح سےناکام رہا ہے‘ اور یہ کہ اسد حکومت کا مقابلہ کرنے کےلیے امریکہ اب کونسل سےباہر اپنے ساجھے داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

یہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب دارلحکومت میں شامی باغیوں اور حکومتی افواج کے خلاف لڑائی جاری ہے، جس سے ایک روز قبل ہونے والے ایک بم حملے میں ملک کے وزیر دفاع اور دیگر دو اہل کاراس وقت ہلاک ہوئے جب ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جاری تھا۔
XS
SM
MD
LG