رسائی کے لنکس

شام: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا اہم اجلاس


شام کے صدر بشار الاسد
شام کے صدر بشار الاسد

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا شام کی صورت حال کے بارے میں ایک ہنگامی اجلاس جنیوا میں ہو رہا ہے۔

منگل کو ہونے والے اجلاس میں توقع ہے کہ کونسل اُس قرارداد کی حمایت کرے گی جس میں شام پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، حکومت مخالف کارکنوں پر ظلم اور شہری آبادی والے علاقوں میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

قرارداد میں شام پر یہ زور بھی دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور تیل سمیت دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کی اجازت دے۔

قطر، سعودی عرب، کویت اور ترکی نے قرارداد کی تیاری میں مدد کی اور ان تمام ممالک نے فوری طور پر انسانی حقوق کی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

XS
SM
MD
LG