رسائی کے لنکس

logo-print

شام میں عرب لیگ کا مبصر مشن معطل


شام میں عرب لیگ کا مبصر مشن معطل

یہ مشن گذشتہ ایک ماہ سے شام میں مقیم ہے تاکہ وہ یہ جائزہ لے سکے کہ شام کے عہدے دار حکومت مخالف پرتشدد کارروائیاں روکنے کے سلسلے میں عرب لیگ کے منصوبے پر کس حد تک عمل کررہے ہیں

عرب لیگ نے کہا ہے کہ وہ شام میں تشدد کےواقعات میں اضافے کے بعد وہاں اپنا مبصر مشن معطل کر رہا ہے۔

لیکن، ہفتے کے روز لیگ کے عہدے داروں نے کہا کہ لیگ کے معائنہ کار اگلے کسی حکم تک شام میں موجود رہیں گے۔

عرب لیگ کا نگران مشن گذشتہ ایک ماہ سے شام میں مقیم ہے، تاکہ وہ یہ جائزہ لے سکے کہ شام کے عہدے دار حکومت مخالفین کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکنے کے سلسلے میں عرب لیگ کے منصوبے پر کس حد تک عمل پیرا ہیں ۔

عرب لیگ نے حال ہی میں ایک اور منصوبہ پیش کیا ہے جس میں بشا ر الاسد سے اقتدار کسی نائب کو سونپنے اور انتخابات کی تیاری کے لیے کسی متحدہ قومی حکومت کی تشکیل دینے کے لیے کہا گیا ہے ۔

حالیہ دنوں میں شام میں 70 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ سر گرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی فورسز نے جمعے کے روز حملوں میں 37 سے زیادہ لوگ ہلاک کر دیے۔

XS
SM
MD
LG