رسائی کے لنکس

شامی ہیکروں کا امریکی فوج کی ویب سائٹ بند کرانے کا دعویٰ


2011 میں سامنے آنے والے اس گروپ نے دوسرے کئی اہداف کو بھی ہیکنگ کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں امریکی سنٹرل کمانڈ، سرکاری کنٹریکٹر اور میڈیا کے ادارے شامل ہیں۔

امریکہ کی فوج نے کہا کہ اس کی ویب سائٹ Army.mil کی ہیکنگ کے ایک واقعے کے بعد ویب سائٹ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

اس واقعے کی ذمہ داری شام کے صدر بشار الاسد سے وابستہ ایک گروپ نے قبول کی ہے۔ نام نہاد سیرین الیکٹرانک آرمی نے ایک ٹویٹر بیان میں اس واقعے کا فخریہ دعویٰ کیا اور ویب سائٹ پر لگے ایک امریکہ مخالف بیان کی تصویر ٹویٹر پر شائع کی جس کے بعد ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

2011 میں سامنے آنے والے اس گروپ نے دوسرے کئی اہداف کو بھی ہیکنگ کا نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں امریکی سنٹرل کمانڈ، سرکاری کنٹریکٹر اور میڈیا کے ادارے شامل ہیں۔

ویب سائٹ پیر کی دوپہر سے بند ہے، مگر فوج کا کہنا ہے کہ یہ عارضی بندش ہے۔

فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل میلکم بی فراسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’آج Army.mil کے سروس پرووائڈر کے مواد میں مداخلت کی گئی۔ جب یہ بات ہمارے علم میں آئی تو فوج نے ویب سائٹ بند کرکے مناسب احتیاطی اقدامات کیے تاکہ فوج کے ڈیٹا کی کوئی تحریف نہ ہو۔‘‘

امریکی فوج کی ویب سائٹ پر حملے کا واقعہ امریکہ میں ایک اور سائبر حملے کی معلومات سامنے آنے کے چند روز بعد ہوا۔ حال ہی میں امریکی حکومت کے آفس آف پرسنیل مینجمنٹ نے اعتراف کیا کہ اسے ایک بہت بڑے سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ ادارہ لاکھوں وفاقی ملازمین کے پس منظر کے بارے میں معلومات اور سکیورٹی کلیئرنس کے معاملات کو دیکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG