رسائی کے لنکس

شام: باغیوں کا راقہ شہر کے بیشتر حصوں پر قبضہ


راقہ ایک صوبائی دارالحکومت ہے جو ترکی سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے عرفات پر واقع ہے۔ اگر باغی راقہ پر قابض ہوجاتے ہیں تو پہلی بار پورے کا پورا ایک شہر اسد مخالف جنگجوؤں کے ہاتھ لگ جائے گا

شام کےمعاملات پر گہری نظررکھنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ صدر بشار الاسد کی وفادار فوجوں کے ساتھ کئی روز کی شدید لڑائی کے بعد باغیوں نے ملک کے شمال میں واقع راقہ کے شہر کےکئی ایک حصوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

راقہ ایک صوبائی دارالحکومت ہےجو ترکی سے 80کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے عرفات پر واقع ہے۔ اگر باغی راقہ پر قابض ہوجاتے ہیں تو پہلی بار پورے کا پورا ایک شہر اسد مخالف جنگجوؤں کے ہاتھ لگ جائے گا۔

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے کہا ہے کہ راقہ کےحصول کی جنگ میں باغی اور اسلامی جنگجوؤں کا النصرہ محاذ ایک ساتھ لڑ رہے ہیں۔ گروپ نے ایک شوقیہ فٹ ایج شائع کیا ہے جس میں شہر کے ساکنوں کو مسٹر اسد کے والد اور پیش رو، حافظ الاسد کے مجسمے کو مسمار کر رہے ہیں۔

پیر کے روز سعودی عرب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے مسٹر اسد کو خبردار کیا کہ اگر وہ سبک دوش نہیں ہوتے تو باغیوں کی حمایت میں تیزی لائی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG