رسائی کے لنکس

نیویارک میں 7 نومبر کو ٹی 20 کرکٹ سیریز کا پہلا میچ: شین وارن


اس بات کا اعلان شین وارن نے ایک وڈیو پیغام میں کیا ہے۔ پہلا میچ مشہور ’سٹی فیلڈ اسٹڈیم‘ میں 7 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے، جو 50 ڈالر سے لے کر 175 ڈالر تک کی ہے، جبکہ کار پارکنگ کی فیس 22 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ہوسٹن اور لاس اینجلس میں دوسرا اور تیسرا میچ

دنیائے کرکٹ کے دو عظیم ستارے، سچن ٹنڈولکر اور شین وارن آئندہ ماہ پہلی بار ٹی 20 کرکٹ کے تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے کرکٹ کے تمام بڑے کھلاڑیوں کو امریکہ لانے کا اعلان کیا ہے۔

آسٹریلیا کے نامور کرکٹ اسٹار، شین وارن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں امریکہ میں شائقین کرکٹ کو اس سریز سے آگاہ کیا؛ اور دعویٰ کیا کہ وہ ’امریکہ میں کرکٹ کو ایک بار پھر زندہ کردیں گے‘۔

شین وارن اور بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کی قیادت میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جن میں پاکستان کے وسیم اکرم، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکا کے متی مورلتھون، جنوبی افریقہ کے چونڈے روڈیس اور برطانیہ کے مائیکل ویگن سمیت آٹھ ممالک کے تمام بڑے کرکٹ کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پہلا میچ نیویارک کے مشہور سٹی فیلڈ اسٹڈیم میں 7 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے، جو کہ 50 ڈالر سے لے کر 175 ڈالر تک کی ہے، جبکہ کار پارکنگ کی فیس 22 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ 11 نومبر کو ’ایم ایم پارک، ہوسٹن‘ میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 نومبر کو سیریز کا آخری میچ لاس اینجلس کے ’ڈوچز اسٹڈیم‘ میں کھیلا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ شین وارن اور سچن ٹنڈولکر اپنی ٹیموں کا انتخاب تمام میچوں سے قبل خود کریں گے۔ یہ تاریخی موقع ہوگا جب دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد امریکہ میں جمع ہوگی۔

آل اسٹار کرکٹ کے زیر اہتمام ٹی 20 سیریز کو امریکہ میں کرکٹ کے احیا کا بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ شائقین کرکٹ میں اس موقع پر بڑا جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG