رسائی کے لنکس

تائیوان میں شدید طوفان سے ایک ہلاک


زیادہ تر لوگ زخمی درخت گرنے اور تیز رفتار آندھی کے باعث اڑنے والی اشیاء لگنے سے ہوئے۔

تائیوان میں شدید طوفان کے باعث کم از کم ایک شخص ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سینٹرل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے 50 سالہ پولیس افسر تیز طوفان کے باعث اڑتی ہوئی اینٹیں لگنے سے موت کے منہ میں چلے گئے، جب وہ طوفان کی زد میں آئے تو اس وقت وہ گھر جا رہے تھے۔

زیادہ تر لوگ زخمی درخت گرنے اور تیز رفتار آندھی کے باعث اڑنے والی اشیاء لگنے سے ہوئے۔

کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ انتظامیہ نے شہریوں کو گھر کے اندر رہنے کو کہا ہے۔

تیز رفتار ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث ریل اور سڑک پر آمد و رفت کے علاوہ پروازوں میں بھی خلل پڑا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ کو پورا دن طوفان جاری رہے گا۔

حال ہی میں چین میں تیز بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے لگ بھگ دو سو افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG