رسائی کے لنکس

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ جیوری کے کردار میں


گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو پیر کے روز امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویل کی ایک عدالت میں جیوری کی خدمات کے لیے منتخب کیا گیا تھا

ہم میں سے زیادہ تر لوگ کسی مقدمے میں ثالث بننے سے گھبراتے ہیں۔ لیکن امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نےثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے شہری فرائض کو باخوبی نبھانا جانتی ہیں اور خود کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھتی ہیں۔

26 سالہ گلوکارہ کو پیر کے روز امریکی ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویل کی ایک عدالت میں جیوری کی خدمات کے لیےمنتخب کیا گیا تھا۔

ٹیلر پیر کی صبح سویرے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے نیشویل کی عدالت میں حاضر ہوئیں۔ جہاں جیوری کی ڈیوٹی کے لیے منتخب ہونے والے شہر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

تاہم، عدالت میں موجود لوگ پاپ آئکن کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے اپنی اور ٹیلر سوئفٹ نےبھی مداحوں کا دل نہیں توڑا اور بڑی تعداد میں اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

جیوری ڈیوٹی کے لیے رپورٹنگ کے بعد گلوکارہ نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر کے صفحے پر ممکنہ جیوری کے ارکان کے ساتھ لی گئی تصاویر پوسٹ کی ہیں اور یہ تصاویر بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہیں۔

امریکہ میں جیوری کا نظام ہے جس کے مطابق فوجداری معاملات میں جج کی معاونت کے لیے جیوری ہوتی ہے۔ جن کے ارکان معزز اور معتبر شہریوں میں سے منتخب کئے جاتے ہیں۔ اگرچہ جج جیوری کی رہنمائی کرتا ہے لیکن مقدمے کا حتمی فیصلہ جیوری ہی کرتی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کو گھریلو تشدد کے ایک کیس میں شامل کیا گیا تھا۔ جس میں عصمت دری کا الزام بھی شامل تھا۔

تاہم، گلوکارہ کو کچھ ہی دیر بعد مقدمے سے برطرف کر دیا گیا جب انھوں نے بتایا کہ وہ جنسی تشدد کے مقدمے میں غیر جانبدار ثالث نہیں ہوسکیں گی۔

ڈیوڈسن کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کےدفتر کے ترجمان کین وائٹ ہاوس نے گارڈین کو بتایا کہ گلوکارہ کو ڈینور میں ان کے متنازعہ جنسی حملے کے ایک مقدمےکی وجہ سے واپس جانے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے اکتوبر کے مہینے میں ٹیلر سوئفٹ نے ریڈیو ڈی جے کے مقدمے کے جواب میں جواب دعوی دائر کیا تھا۔

زیر التوا ہتک عزت کے اس مقدمے میں ٹیلر کے وکیل نے ڈینور 2013 میں ڈینور کے ایک شو کے دوران ریڈیو میزبان ڈیوڈ میلر کی طرف سے ٹیلر کو نامناسب انداز میں چھونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG