رسائی کے لنکس

ٹیلر سوئفٹ، سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ قرار


ٹیلر سوئفٹ — فائل فوٹو
ٹیلر سوئفٹ — فائل فوٹو

امریکہ کی ٹیلر سوئفٹ 2019 کے دوران سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ قرار دے دی گئی ہیں۔ اس سال کے دوران وہ 28 ارب 63 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہیں۔

انہیں امریکی جریدے 'فوربز' نے رواں سال سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں اور موسیقاروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔

'فوربز' کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے لیے رواں سال شہرت، دولت اور پے در پے ایوارڈ حاصل کرنے کے حوالے سے بہترین ثابت ہوا ہے۔

پچھلے پانچ سال کے دوران وہ دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ اس سے قبل سال 2016 میں بھی وہی سب سے زیادہ کمانے والی گلوکارہ قرار پائی تھیں۔

فہرست کے اعتبار سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دوسرے کانیے ویسٹ رہے۔ ان کا تعلق بھی امریکہ سے ہی ہے جب کہ تیسرے نمبر آنے والے گلوکار کا نام ایڈ یشران ہیں جو برطانوی ہیں۔

'فوربز' کی جاری کردہ فہرست پر نظر ڈالیں تو ٹیلر سوئفٹ نے بارباڈوس کی ریحانہ اور اپنی ہم وطن گلوکارہ کیٹی پیری کو بھی پچھلے چھوڑ دیا ہے۔

یہ دونوں بلترتیب 11ویں اور 13ویں نمبر رہیں جب کہ باقی گلوکاروں میں جینیفر لوپیز اور لیڈی گاگا کا نام بھی شامل ہے۔ ان دونوں کا تعلق بھی امریکہ سے ہے۔

XS
SM
MD
LG