رسائی کے لنکس

اس بار چار اور فنکار اس فلم سے جڑے نظر آئیں گے۔ ان میں ایوب کھوسہ، ہمایوں سعید، علیزے نصیر اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔ فلم ’وار ٹو‘ کی شوٹنگ چار ممالک میں ہوگی یعنی برطانیہ، روس، ترکی اور یوگو سلواکیہ

پاکستان فلم انڈسٹری کو لازوال شہرت بخشنے والی فلم ’وار‘ کے سیکوئل کی تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔

نئی فلم ۔۔’نئی آن، بان‘ اور ’شان‘ کے ساتھ بنائی جائے گی۔ جی ہاں اداکار ’شان‘ ہی پہلی فلم کی طرح اس کے سیکوئل ’وار ٹو‘ کے ہیرو ہوں گے۔

سیکوئل ’وار ٹو‘ کی کون کون سی باتیں اور حوالے پہلی فلم سے مختلف ہوں گے اس حوالے سے شان نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا:

’اس بار چار اور فنکار اس فلم سے جڑے نظر آئیں گے۔ ان میں ایوب کھوسہ، ہمایوں سعید، علیزے نصیر اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔‘

فلم ’وار ٹو‘ کی شوٹنگ چار ممالک میں ہوگی یعنی برطانیہ، روس، ترکی اور یوگو سلواکیہ۔ لوکیشنز کو فائنل کرنے کے لئے فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر وقاص رانا اگلے ماہ ان ممالک کا دورہ کریں گے۔‘

شان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانے کے لئے پچھلی فلم کے مقابلے میں اس کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG