رسائی کے لنکس

آسٹریلین اوپن کا ایک اور اپ سیٹ، نڈال کے بعد فیڈرر بھی باہر


آسٹریلین اوپن کا ایک اور اپ سیٹ، نڈال کے بعد فیڈرر بھی باہر
آسٹریلین اوپن کا ایک اور اپ سیٹ، نڈال کے بعد فیڈرر بھی باہر

آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر سربیا کے نوواک ڈجوکووک سے اپ سیٹ شکست کھانے کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔

جمعرات کے روز میلبورن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈ ڈجوکووک نے عالمی نمبر دو فیڈرر کو 6-7، 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹائٹل مقابلوں کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلین اوپن کے بدھ کے روز کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اپنے ہی ہم وطن ڈیوڈ فیرر سے شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 23 میں سے 21 گرینڈ سلیم ٹائٹلز نڈال اور فیڈرر نے جیتے ہیں جن میں سوئس کھلاڑی 16ٹائٹلز کے ساتھ عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔

اتوار کو کھیلے جانے والے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ڈجوکووک کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا جو عالمی نمبر پانچ اینڈی مرے اور سیونتھ سیڈ ڈویوڈ فیرر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ڈجوکووک کے کیریئر میں آسٹریلین اوپن کا یہ دوسرا فائنل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2008 کے فائنل میں فتح حاصل کرکے اپنے کیریئر کا اب تک کا واحد گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔

XS
SM
MD
LG