رسائی کے لنکس

پاک بھارت جوڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں


پاک بھارت جوڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہان بوپنا فرانس میں جاری فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

پاک بھارت جوڑی نے گرینڈ سلیم ایونٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلے کے دوسرے راؤنڈ میں ارجنٹینا کے میکسیمو گونزالیز اور جاپان کے کی نیشیکوری کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

جمعہ کے روز دو گھنٹے اور 17 منٹ تک جاری رہنے والے طویل اور سخت میچ میں پاک بھارت جوڑی نے اپنے حریفوں کو 7-6، 3-6 اور 4-6 سے شکست سے دوچار کیا۔

پاک بھارت جوڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں
پاک بھارت جوڑی فرنچ اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

ٹینس کی عالمی ڈبلز رینکنگ میں ففتھ سِیڈڈ پاک-بھارت ایکسپریس کا مقابلہ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں قازقستان کے آندرے گولوبیو اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومین سے ہوگا۔

اس سے قبل فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں اعصام اور بوپنا نے آندریس سیپی اور سیمون ویگنوزی پر مشتمل اطالوی جوڑی کو 3-6 اور 2-6 سے شکست دیدی تھی۔

XS
SM
MD
LG