رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے 2 واقعات ، فوجی افسر ہلاک ،4 اہلکار زخمی


کیپٹن زرغام
کیپٹن زرغام

افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے مبینہ دو واقعات میں پاک فوج کا ایک کیپٹن ہلاک جبکہ چار دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح مہمند ایجنسی میں نامعلوم عسکریت پسندوں کے نصب کردہ دیسی ساخت کے ریموٹ کنڑول بم حملے میں کیپٹن زرغام ہلاک ہوگئے ۔

حملے میں فوج کا ایک اہلکار ریحان زخمی بھی ہوا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دوسرا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی کے گڑی یوم کے علاقے میں پیش آیا جہاںعسکریت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا ۔

حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق دونوں حملوں کے بعد متاثرہ علاقو ں میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG