رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: فائرنگ سے حکومت مخالف رہنما ہلاک


زخمی ہونے والوں کے رشتے دار افسردہ ہیں
زخمی ہونے والوں کے رشتے دار افسردہ ہیں

حکام کے مطابق مرنے والی کی شناخت ستھین تاراتن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اتوار کو ہونے والی اس فائرنگ سے پانچ لوگ زخمی بھی ہوئے۔

تھائی لینڈ میں پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین نے بتایا کہ ایک احتجاجی رہنما گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق مرنے والی کی شناخت ستھین تاراتن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اتوار کو ہونے والی اس فائرنگ سے پانچ لوگ زخمی بھی ہوئے۔

تھائی لینڈ میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے حزب مخالف مختلف سرکاری اداروں میں کام میں رکاوٹ ڈالنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر کار سرکار میں مداخلت کی کوششیں کر رہے ہیں۔

دو فروری کو ہونے والے انتخابات سے قبل اتوار کو ابتدائی مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے لیکن مظاہرین نے اس میں بھی خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

نگران وزیراعظم ینگ لک شیناواترا نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے دو فروری کو انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا لیکن حزب مخالف ان سے مستعفی ہونے اور انتخابات سے قبل اقتدار ایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

وزیراعظم نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے جس کے بعد اصلاحاتی کونسل تشکیل دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن بھی دو فروری کو انتخابات کروانے کے لیے کچھ اتنا رضا مند نہیں اور اس نے ان کے التوا کے لیے ملک کی آئینی عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔

عدالت اپنے حالیہ فیصلے میں کہہ چکی ہے کہ انتخابات کروانا یا نہ کروانا حکومت اور الیکشن کمیشن پر منحصر ہے۔
XS
SM
MD
LG