رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: فائرنگ سے چھ افراد ہلاک


سکیورٹی اہلکار جائے وقوع کا جائزہ لے رہے ہیں
سکیورٹی اہلکار جائے وقوع کا جائزہ لے رہے ہیں

وزیراعظم ینگلک شیناوترا نے سکیورٹی ایجنسیوں کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں تشدد کے واقعات کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

تھائی لینڈ میں مشتبہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک میں تشدد کے خاتمے اور امن کے لیے ملائیشیا میں ہونے والی امن بات چیت کے دو روز بعد یہ حملہ ہوا۔

تھائی لینڈ کے پٹانی صوبے میں بدھ کو موٹر سائیکل پر سوار چار افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کر کے ان افراد ہلاک کو ہلاک کیا، اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ فوجی چوکی سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ کا تعلق بدھ مت سے تھا جب کہ ایک مسلمان تھا۔

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگلک شیناوترا نے سکیورٹی ایجنسیوں کا ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے جس میں تشدد کے واقعات کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

ملک کے تین صوبوں یالا، پٹانی اور ناراتیوت میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور ان علاقوں میں 2004ء کے بعد سے بدھ مت حکومت کے خلاف مسلح احتجاج میں اب تک پانچ ہزار سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG