رسائی کے لنکس

اوول کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ پر پاکستان نے اب تک 18میچز کھیلے ہیں اور صرف 4 میں ہی اسے فتح ملی ہے ۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائےگا۔

دونوں ہی ٹیموں کے لئے اس میچ کی حیثیت رسمی رہ گئی ہے۔

آسٹریلیا تین ایک سے پہلے ہی سیریز جیت چکا ہے جبکہ پاکستان کی کوشش اس میچ میں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتی کہ ٹور کاا ختتام خوشگوار یادوں کے ساتھ ہو۔

ایڈیلیڈ میں پاکستان ٹیم کا ٹریک ریکارڈ کچھ زیادہ اچھا نہیں لیکن کوچ مکی آرتھر اور کپتان اظہر علی پر امید ہے کہ وہ آخری ون ڈے میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔

اوول کرکٹ گراؤنڈ ایڈیلیڈ پر پاکستان نے اب تک 18میچز کھیلے ہیں اور صرف 4 میں ہی اسے فتح ملی ہے۔

اس گراؤنڈ پر پاکستان نے آخری مرتبہ مارچ 2015 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 92 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ میلبورن میں کھیلا گیا دوسرامیچ پاکستان نے 6 وکٹوں نے اپنے نام کیا تھا۔

آسٹریلیا نے تیسرے اور چوتھے ایک روزہ میچ میں بالترتیب سات وکٹوں اور 85 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG