رسائی کے لنکس

logo-print

پریانکا چوپڑا کی تین سال بعد فلمی دنیا میں واپسی


بھارت کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا تین سال بعد اب ایک بار پھر بالی وڈ میں کام کرتی اور اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

پریانکا چوپڑا کی واپسی فلم 'دی اسکائی از پنک' سے ہو رہی ہے جس کا ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے۔

فلم 'دی اسکائی از پنک' کی ڈائریکٹر سونالی بوس ہیں جبکہ ہیرو فرحان اختر اور ساتھی فنکار زائرہ وسیم اور روہت صراف ہیں۔

فلم آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔ 11 اکتوبر کو بڑے پردے پر لگنے والی فلم 13 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

فرحان اختر اور پریانکا چوپڑا — فائل فوٹو
فرحان اختر اور پریانکا چوپڑا — فائل فوٹو

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اس کی کہانی کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم رومانوی ہو گی جس کے مرکزی کردار ایک دوسرے سے دیوانگی کی حد تک محبت کرتے ہیں۔ یہ مرکزی کردار فرحان اور پریانکا نے ادا کیے ہیں۔

فلم اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب عائشہ چوہدری یعنی زائرہ وسیم کی انٹری ہوتی ہے۔ انہیں ایک بیٹی کے رول میں دکھایا گیا ہے۔

زائرہ کو 13 سال کی عمر میں ایک خطرناک بیماری ہو جاتی ہے لیکن اپنی بیماری کے باوجود وہ پریانکا اور فرحان کے لیے وہ کچھ کرتی ہے جو شاید ایک صحت مند لڑکی بھی نہیں کر سکتی۔

پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر بھی فلم کی ریلیز سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔

وہ اس فلم کی معاون پروڈیوسر بھی ہیں جو بطور کو پروڈیوسر اور شادی کے بعد ان کی پہلی فلم ہے۔

پریانکا چوپڑا تین سال پہلے فلمی گہماگہمیوں سے دور ہو گئی تھیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG