رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 32 افرادہلاک


چین کی کوئلے کی ایک کان، (فائل فوٹو)
چین کی کوئلے کی ایک کان، (فائل فوٹو)

چین نے حالیہ برسوں میں کانوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے بہت اقدام کیے ہیں لیکن اس کی کانیں ابھی تک دنیا کی مہلک ترین کانیں ہیں۔

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ، ملک کے شمال میں خود اختیا ر اندرونی منگولیا کے علاقےمیں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے میں 32 لوگ ہلاک ہو گئے ۔

سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا نے خبر دی ہے کہ دھماکہ ہفتے کے روزچیفنگ شہر میں کان کنی کے علاقے میں ہوا۔

اس حادثے کی تصدیق شدہ وجہ گیس کا ایک دھماکہ بتائی گئی ہے ۔

چین نے حالیہ برسوں میں کانوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے بہت اقدام کیے ہیں لیکن اس کی کانیں ابھی تک دنیا کی خطرناک ترین کانیں سمجھی جاتی ہیں۔

چین میں کانوں میں حادثات باقاعدگی سے قومی خبروں کا حصہ رہتے ہیں جو ا س لئے ہوتے ہیں کہ ان کے سربراہ زیادہ سے زیادہ منافعوں کے لالچ میں حفاظتی معیاروں کا خیال نہیں رکھتے ۔

سرکاری اعداد و شمار چین میں کان کنی سے منسلک سالانہ اموات کی تعداد ایک ہزار سے کم بتاتے ہیں، لیکن انسانی حقوق سے متعلق گروپس کا کہنا ہے کہ یہ اعداد وشمارگھٹا کر بتائے جاتے ہیں جب کہ اصل میں ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

XS
SM
MD
LG