رسائی کے لنکس

سیریز بچانے کے لیے پاکستان کو ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں کامیابی درکار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سیریز میں میزبان ٹیم کو پاکستان پر 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز برابر کرنے کے لیے پاکستان کو تیسرا میچ لازمی جیتنا ہو گا۔

اگر پاکستان یہ میچ ہار جاتا ہے تو 10 سال بعد انگینڈ کی سر زمین پر پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں یہ پہلی شکست ہو گی۔

سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ بارش سے متاثر ہوا اور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

پاکستانی کپتان اظہر علی اور انگش کھلاڑی ٹام بیز
پاکستانی کپتان اظہر علی اور انگش کھلاڑی ٹام بیز

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ انگلش ٹیم میں جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے۔

انگلش ٹیم روری برنس، ڈوم سبلی، زیک کرالی، کپتان جو روٹ، اولی پوپ، جوز بٹلر، کرس ووکس، جوفرا آرچر، اسٹوورٹ براڈ، جیمز اینڈرسن اور ڈوم بیس پر مشتمل ہے۔

پاکستان ٹیم میں شان مسعود، عابد علی، کپتان اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفرید، محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن میچ میں بارش کا کردار بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب تیسرا ٹیسٹ بھی بارش کی نذر ہو سکتا ہے۔

ادھر انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

XS
SM
MD
LG