رسائی کے لنکس

خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شریک

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ مینارِ پاکستان کے احاطے میں ادا کر دی گئی۔ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں نمازِ جنازہ ان کے بڑے بیٹے نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ علامہ خادم حسین رضوی چند روز بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے۔ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے صاحب زادے علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر کیے گئے ہیں۔ ٹی ایل پی کے نئے امیر کا اعلان نمازِ جنازہ کے اجتماع میں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG