رسائی کے لنکس

مشرقی تیمور میں صدراتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل


مشرقی تیمور کے عوام نے پیر کے روز صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں جنگ آزادی کے دو راہنماؤں میں سے ایک کے چناؤ کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

کامیابی حاصل کرنے والا امیدوار، موجودہ صدر ہوزے راموس ہورٹا ،جو نوبیل انعام یافتہ شخصیت بھی ہیں، کی جگہ لے گا۔

موجود ہ صدر بھی انتخابی مہم میں شریک تھے لیکن پہلے مرحلے کے الیکشن میں دہ تیسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے مقابلے سے خارج ہوچکے ہیں۔

مشرقی تیمور میں صدراتی عہدہ زیادہ تر نمائشی ہے لیکن صدر ریاست میں ایک نمایاں اخلاقی اثرو رسوخ کا حامل ہوتا ہے۔

صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ فرانسسکو گٹریس نے جیتا تھا اور انہوں نے اپنی کامیابی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ایشیا کے اس نوآزاد اور غریب ترین ملک میں خوش حالی لانے کا وعدہ کیا ہے۔

پیر کی ووٹنگ عمومی طورپر آزادانہ فضا میں ہوئی اور ملک بھر میں تشدد کےکسی واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

اگلے ماہ مشرقی تیمور اپنی آزادی کی 10 ویں سالگرہ منا رہاہے۔

مشرقی تیمور نے کسی عشروں کی گوریلا جنگ کے بعد انڈونیشیا سے آزادی حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG