رسائی کے لنکس

logo-print

'سانولے میک اپ' میں تصویر سامنے آنے پر جسٹن ٹروڈو کی معذرت


جسٹن ٹروڈو (فائل فوٹو)

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے انتخابات سے عین قبل اپنی 2001 کی ایک تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد اس پر معذرت کی ہے۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے بدھ کو جس تصویر پر معذرت کی ہے اس میں وہ 'سانولے' میک اپ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم کی 29 سال کی عمر میں سانولے میک اپ میں لی گئی اس تصویر کو جسٹس ٹروڈو کے لیے آئندہ انتخابات میں ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

جسٹن ٹروڈو اکثر نسلی امتیاز کو ختم کرنے کی بات کرتے رہے ہیں جب کہ ان کی کابینہ میں تین ایشیائی نژاد وزرا بھی شامل ہیں۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں نے الہ دین کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ میک اپ کیا ہوا تھا۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ میں نے الہ دین کا لباس پہن رکھا تھا جبکہ میک اپ کیا ہوا تھا۔

'ٹائم میگزین' میں یہ تصویر چھپنے کے بعد بدھ کو اپنی انتخابی مہم کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 47 سالہ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ "مجھے یہ معلوم ہونا چاہیے تھا [کہ یہ غلط ہے] لیکن مجھے معلوم نہیں تھا۔ مجھے اپنے کیے پر اب شرمندگی ہے۔"

کینیڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں عوام سے کہوں گا کہ میرے کیے کو درگزر کر دیں۔

ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصویر وینکوور کے تاجر مائیکل ایڈمسن نے رواں ماہ کے شروع میں فراہم کی تھی۔ ایڈمسن، ویسٹ پوائنٹ گرے اکیڈمی کمیونٹی کا حصّہ تھے جہاں اس وقت ٹروڈو کام کرتے تھے۔ یہ تصویر وینکوور پرائیویٹ اسکول کے سالانہ جریدے میں چھپی تھی۔

کینیڈین ٹی وی پر براہ راست نشریات میں پریشان دکھائی دینے والے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ میں نے اس تصویر میں الہ دین کا لباس پہنا ہوا تھا اور اسی کے مطابق میک اپ کیا ہوا تھا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے پگڑی پہن رکھی ہے جب کہ گہرے میک اپ کے ساتھ سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خیال رہے کہ کینیڈا میں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک کینیڈین شہری بیرونِ ملک پیدا ہوا ہے۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے جسٹں ٹروڈو نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جمیکا کے روائتی گانے 'ڈے او' پر اداکاری کرنے کے لیے یہ میک اپ کیا تھا۔

جمیکا کے روائتی گانا 'ڈے او' کشتیوں پر کیلے لے جانے والے محنت کشوں سے متعلق تھا۔

کینیڈا میں 21 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے میں جن میں جسٹن ٹروڈو اور قدامت پسند رہنما اینڈریو شیئر کی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اینڈریو شیئر کا کہنا ہے کہ وہ ٹروڈو کی تصویر منظرِ عام پر آنے کی وجہ سے حیران اور مایوس ہوئے ہیں۔

کیوبک میں صحافیوں سے گفتگو میں اینڈریو شیئر کا کہنا تھا کہ ٹروڈو کا سانولے رنگ کا میک اپ کرنا نسل پرستی کا پیغام دیتا ہے۔

تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والا شخص ملک پر حکومت کرنے کے قابل نہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مبصرین کے مطابق وزیرِ اعظم ٹروڈو نے اپنے انداز اور پالیسیوں کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے لیکن ان کے حالیہ چند اقدامات سے ان کی مقبولیت کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک نگران ادارے کی طرف سے جسٹن ٹروڈو پر الزام لگایا گیا تھا کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے سابق وزیرِ انصاف پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ ایک تعمیراتی ادارے کے خلاف بدعنوانی کے الزامات سامنے نہ لائیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں نیو ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر جگمیت سنگھ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے وزیرِ اعظم ٹروڈو کی یہ تصویر دیکھی ہے وہ یہ سوچیں گے کہ ان کا مذاق اڑایا گیا ہے، انھیں ٹھیس پہنچی ہے اور ان کی بے عزتی کی گئی ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG